ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں3؍مئی تک لاک ڈاؤن جاری رہے گا، قوانین مزید سخت کئے جارہے ہیں

کرناٹک میں3؍مئی تک لاک ڈاؤن جاری رہے گا، قوانین مزید سخت کئے جارہے ہیں

Thu, 16 Apr 2020 13:08:24    S.O. News Service

بنگلورو،16؍اپریل (ایس او نیوز) وزیراعظم مودی نے پیر کے دن اعلان کیا تھا کہ ملک میں دوسرے مرحلہ کا لا ک ڈاؤن اب 3؍مئی تک جاری رہے گا، اور اس لاک ڈاؤن کے دوران قوانین میں مزید سختی لائی جارہی ہے، جس کے نتیجہ میں اب کرناٹک میں بھی 3؍مئی تک جاری رہنے والے لاک ڈاؤن کے لئے نئے قوانین مرتب کئے جارہے ہیں، ان کی تفصیل سے عوام کو آگاہ کردیا ہے، آج سے جو دوسرے مرحلہ کا لاک ڈاؤن جاری ہورہا ہے اس دوران اب غیر ضروری طور پر کسی کو سڑکوں پر گھومنے پھرنے کا موقع نہیں دیا جانا والا ہے، پولیس کو یہ خبر ملی ہے کہ کچھ لوگ واکنگ کے نام پر اپنے پالتو کتوں کو ساتھ لے کر ایک محلہ سے دوسرے محلوں تک آجارہے ہیں اب واکنگ کے لئے کتوں کو ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، اور لوگوں کو ایک علاقہ سے دوسرے علاقہ میں غیر ضروری طورپر آنے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، 20؍اپریل سے لاک ڈاؤن قوانین میں مزید سختی لائی جانے والی ہے۔

شہ میں پہلے مرحلہ لاک ڈاؤن کے دوران پولیس نے ایک لاکھ 85 ہزار افراد کو لاک ڈاؤن پاس جاری کئے ہیں، لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر میں 3 لاکھ سے زائد گاڑیاں سڑکوں پر نظر آرہی ہیں اور کئی لوگ پاس کا غلط استعمال کرتے نظر آئے ہیں، ایسے افراد کا پتہ لگا کر اب ان کی گاڑیاں ضبط کر کے ان پر کیس درج کئے جانے والے ہیں۔

وزیر اعلیٰ یڈیورپا نے چلایا ہنگامی اجلاس: دوسری جانب وزیر اعلیٰ یڈیورپا نے دوسرے مرحلہ کے لاک ڈاؤن کے دوران کسی طرح کی پابندی عائد کی جائیں اس سلسلہ میں غور کرنے کے لئے سینئر وزراء کے ساتھ ہنگامی اجلاس چلایا ہے، یہ اجلاس وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر منعقد کیا گیا تھا، اس اجلاس میں نائب وزیر اعلیٰ گووند کارجول، اشوتھ نارائن، آر اشوک، سریش کمار، کوٹا سرینواس پجاری اور دیگر سینئر وزراء شریک رہے، اور اگلے 19 دنوں کے لاک ڈاؤن میں قوانین پر سخت سی عمل کرنے وزیراعظم نے جو ہدایات جاری کی ہیں، ان پر عمل کرنے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے، لاک ڈاؤن کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر ہی ریاست بھر میں عمل کیا جانے والا ہے۔


Share: